720

اپوزیشن والے سوست،بازاروں،اور مذہبی حضرات کے آستانوں پر ضرور جائیں گے

گلگتّ(مہتاب الرحمن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارڈر 2018لاگو ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں میگا منصوبوں پر ٹینڈر اشتہار جاری ہوئے ہیں۔اپوزیشن والے سوست،بازاروں،اور مذہبی حضرات کے آستانوں پر ضرور جائیں گے مگر ایوان میں نہیں آئیں گے جہاں پر مل بیٹھ کر مسائل پر بات چیت کی جاسکتی ہے کچھ لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں جن کا کوئی علاج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل چند دوٹگہ کے تاجر ہمیں ڈیکٹیشن مت دیں ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں ہم عوام کے حقوق کا تحفظ جانتے ہیں احتجاج کا بھی کوئی مطلب ہوتا ہے مگر چند دوٹگہ کے تاجر کس بات پر احتجاج اور ہڑتالیں کرتے ہیں اس بات کی نشاندہی ہونی چاہئے ہر وقت اس طرح کے احتجاج اور ہڑتالوں سے دشمن ملک کو باربار موقع دیاجاتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے خلاف منفی پروپگینڈہ کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے بجٹ کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے اس سال ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے یسی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ آنے والی کوئی بھی حکومت ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر فیتے نہیں کاٹ سکے گی ہم اپنے دور کے منصوبے اپنے ہی دور اقتدار میں مکمل کریں گے ہم نے مشکل فیصلے کرکے صوبے فیزیکل پلاننگ کے تحت آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور بجلی کے منصوبوں کی جامع پلاننگ کی گئی ہے اور انرجی مکس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں متبادل بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے تاجہ کسی بھی قدرتی آفت کے موقع پر ہم گلگت،دیامر،اور سکردو کو بجلی فراہم کرسکے اور کسی بھی کمپنی کے ہاتھوں فوری کام کے لئے زیادہ اخراجات کرنے پر بلیک میل نہ ہوکسے۔انہوں نے کہا کہ تھرمل بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے 60کروڈ روپے مختص کردئے گئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی سال کے بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ اور وکلاء صاحبان سمیت معذور افراد کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لئے بجٹ مختص کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں پہلی دفعہ حکومت کی اشتراک سے آسان اقساط پر مذدوروں کے لئے انرجی ریڈے متعارف کرایا جارہا ہے جس پر مذدر اپنا روزگار آسانی سے کرسکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایفاد منصوبے کے تحت غذر،کانچھے،دیامر اور استور میں 50ہزار ایکڑزمین کو قابل کاشت بنالیا گیا ہے جو کہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں