693

ایک درجن سے زائد ٹھیکوں کو بغیر کسی وجہ کے چیف انجینئر نے ٹینڈر ہونے سے روک کر کینسل کردیا،کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت

گلگت(سٹاف رپورٹر) ایک درجن سے زائد ٹھیکوں کو بغیر کسی وجہ کے چیف انجینئر رشد احمد نے ٹینڈر ہونے سے روک کر کینسل کردیا جس پر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت سراپا احتجاج۔میڈیا نے موقف لینے کے لئے گئے تو چیف انجینئر رشید احمد بھاگ گئے۔چیف انجینئر رشید احمد وزیر اعلی کے کہنے پر کھلے عام ٹھیکے فروخت کررہے ہیں اور رشید احمد وزیر اعلی کا فرنٹ مین ہے پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر میں جب ٹھیکدار برادری رشید احمد سے ملنے گئے تو انھوں نے ٹھیکداروں کو گالی دی جس پر رشید احمد اور ٹھیکداروں کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی اس موقع پر کنڑیکٹر ایسوسی ایشن گلگت کے جنرل سیکریٹری میرباز کھتران امتیاز گلگلتی شاکر حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ دو دنوں میں دو درجن سے زائد ٹھیکوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے چیف انجیئنرنے صرف اس لئے کینسل کردیا ہے کہ یہ ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو نواز نے کے لئے کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس کے پیچھے وزیر اعلی کا ہاتھ ہے جب سے رشید احمد نے یہ سیٹ سنھبالی ہے کھلے عام ٹھیکے فروخت کررہا ہے جبکہ متعلقہ محکمے اور نیب مکمل طور پر خاموش ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو اداروں کے بجائے عوام ہی ایسے کرپٹ افیسران کے خلاف سخت ایکشن لینگے۔انھوں نے چیف سیکریٹری فورس کمانڈر اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رشید احمد نے خلاف ایکشن لے اور اس کے خلاف انکوائری کرائی جائے کیونکہ اس کا ماضی کرپٹ ترین رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں