682

بجٹ میں 4کروڑ 17لاکھ سے زائد کا اضافہ

مالی سال 2018-19 کیلئے گلگت بلتستان کابینہ کے بجٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کیاگیا ہے گزشتہ مالی سال میں کابینہ کابجٹ 15 کروڑ 82لاکھ 37ہزارتھا جبکہ نئے مالی سال میں 19کروڑ 65لاکھ 91ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس طرح کابینہ کے بجٹ میں 4کروڑ 17لاکھ سے زائد کا اضافہ کیاگیا ہے جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کے بجٹ میں 16کروڑ 65لاکھ سے کم کر کے 15کروڑ 65لاکھ 91ہزا رکردیاگیا ہے وزیراعلیٰ سیکرٹری کے بجٹ میں ایک کروڑ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے گزشتہ مالی سال میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا بجٹ 8کروڑ 56لاکھ تھا جبکہ نئے مالی سال میں ایک کروڑ سے زائد اضافے کے ساتھ 9کروڑ 59لاکھ 22ہزار روپے مختص کردئیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں