گلگت(خصوصی رپورٹر) سی آئی ڈی پولیس منشیات کے خلاف ان ایکشن،بسین پائین میں چھاپہ مار 5000ہزار گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو تھانہ بسین منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی آئی ڈی پویس کی اپریشنل ٹیم نے بیسن پائن میں چھاپہ مارکر طاہر نامی شخص سے 5000ہزار گرام چرس برآمد کرلیا اور ملزم کو بسین پولیس سٹیشن منتقل کرکے ایف آئی آر درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے ملز م کا تعلق تانگیز سے بتایا جاتا ہے
672









