گلگت(مہتاب الرحمن) گلگت بلتستان حکومت نے دنیور میں منی ڈیم کی تعمیرکے لئے 4ارب روپے کا منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی وفاقی حکومت کو سفارش کردی ہے۔حکومت گلگت بلتستان کے معتبر زرائع کے مطابق یہ منصوبہ دنیور حلقہ تین میں لاکھوں کی آبادی میں پانی کے سنگین بحران پر قابو پانے سمیت بجلی کے پیدار میں بھی معاون ثابت ہوگا جس کے لئے دنیور میں منی ڈیم کا قیام ناگزیر ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ دنیور میں منی ڈیم کی تعمیر کے لئے 2007میں سابق صدر (ر) جنرل مشرف کے دور اقتدار کے دوران منصوبے کی فیز بیلٹی تیار کی گئی ہے مگر فنڈز اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے پیش نظر اس منصوبے پر وفاقی حکومت نے منظوری نہیں دی۔تاہم حالیہ دنوں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت کے حلقہ تین دنیور میں اس اہم نوعیت کے میگا منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے سفارش فیڈرل پلانگ کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے ذور دیا ہے کہ اس منصوبے کو علاقے کے وسیع ترمفاد کے پیش نظر پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے تاکہ علاقے میں پانی کے سنگین بحران پر قابو پانے سمیت بجلی کے پیدار میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
728









