سرفہ رنگاہ جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا کوالیفائنگ راو¿نڈ میں سو گاڑیوں 60 موٹر سائیکلوں اور دس خواتین ڈرائیوروں نے حصہ لیا روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے مختلف زبانوں میں روایتی گیت بھی گائے گئے ملکی وغیر ملکی سیاحوں اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی ریلی میں گہری دلچسپی لی بلائنڈلیک (جربہ ژھو)پر زخ کے مقابلے بھی ہوئے ریلی کی افتتاحی تقریب کی صدارت سینئر وزیرحاجی اکبر تابان نے کی کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک ،ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن(ر) ندیم ناصر ،ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر ،سمیت اراکین اسمبلی وکونسل بھی تقریب میں شریک تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ بلتستان امن کی سرزمین ہے یہاں جیپ ریلی کا انعقاد نہایت ہی خوش آئند ہے جیپ ڈیزرٹ ریلی اب بین الاقوامی پروگرام بن گئی ہے ہمیں یہ عزاز حاصل ہے کہ بلتستان میں کوئی چور ی نہیں ہوتی لوگ اپنے قیمتی سامان دکانوں کے باہر چھور کر چلے جاتے ہیں لیکن کوئی چیز چوری نہیں ہو تی ہے یہاں کے لوگ امن پسند ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے مہمان نواز بھی ہیں یہاں کی مذہبی رواداری دنیا بھر کے لئے عظیم مثال ہے ہر معاشرے میں اچھے اور برے لوگ دونوں ہوتے ہیں تالاب میں اچھی مچھلی بھی ہوتی ہے گندی مچھلی بھی ہوتی ہے بلتستان میں آکر کسی مہمان کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت چاہتے ہیں کیونکہ ہم کسی کی دل آزاری کرنے والے لوگ نہیں ہےں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک وہیلزکے چیف ایگزیکٹوافیسر سنیل سرفراز منچ نے کہاکہ بلتستان امن پسند لوگوں کی سرزمین ہے یہاں لوگوں نے ہمیشہ محبتیں دی ہیں دوسری صحرائی جیپ ریلی بھی کامیاب ہو رہی ہے آئندہ اس سے بھی شاندار طریقے سے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا پچھلے سال ریلی کا ٹریک28کلو میٹر کا بنایا گیا تھا رواں سال40کلو میٹر کا بنایا گیا ہے آئندہ اس سے بھی بڑی ریلی ہو گی ریلی میں110مرد ڈرائیور ز،60بائیکرزاور10خواتین حصہ لے رہی ہیں ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ حکومت اور عوام کا تعاو¿ں ہمیشہ حاصل رہا ۔
769









