727

صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور حکومت کی آنکھ اور کان کا حیثیت رکھتا ہے،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

: گلگت(پ ر) صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور حکومت کی آنکھ اور کان کا حیثیت رکھتا ہے، جس کا گلگت بلتستان حکومت کو بھرپور ادراک ھے اور گلگت بلتستان میں صحافی برادری کی پیشہ ورانہ استعداد کو مزید بڑھانے کیلئے محکمہ اطلاعات کو کام کرنا ھوگا۔ جمعہ کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے اپنے دفتر میں محکمہ اطلاعات کے آفیسران کو حکم دیا کہ وہ اخباری صنعت کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرے اور ان کے بقیہ جات کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ اور معلوماتی دوروں کی تجاویز مرتب کرکے عملی جامہ پہنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں