712

قائمہ کمیٹی برائے کشمیرامورو گلگت بلتستان کابلا مقابلہ متفقہ طور پر چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا،جس میں سینیٹر پروفیسرساجد میر کو قائمہ کمیٹی برائے کشمیرامورو گلگت بلتستان کابلا مقابلہ متفقہ طور پر چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا ، قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے چیئرمین کمیٹی کو مبارکبا دی اور کہا کہ آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میںبہت سی انتظامی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئی ہیں اور مسئلہ کشمیر ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ جس کیلئے نیشنل سیکورٹی کونسل کے کئی بار اجلاس بھی ہوچکے ہیں اور ان کے ایجنڈے میں بھی شامل کرکے تفصیلی جائزہ لیا جارہے ، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے وہاں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اس کمیٹی کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا ، سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل معاملہ ہے اور پاکستان کو اس کیلئے کئی جنگیں بھی لڑنا پڑیں،دونوں ایوان کی کمیٹیوں کو مسئلہ کشمیر کی بھرپور تشہیر کرنی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں