گلگت(سٹاف رپورٹر)قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا 24واں اجلاس کے تیسرے روز پھر ہنگامہ آرائی کے نظر۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال اور اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) شفیع خان میں ٹھن گئی،دونوں ایک دوسرسے پر خوب برسے اور گالم گلوچ سمیت ایک دوسرے کی زاتیات پرخوب کیچڑ اچھالا۔قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی تب شروع ہو جب ڈاکٹر اقبال نے کاچو امتیا ز حیدر خان کے پوائنٹ آف آڈر پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن ممبران کی ہر بات سنتے ہیں اور ان کی باتوں کی قدر کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان سے ڈر تے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوکے نہیں آیا ہے جبکہ ہم عوام کے ووٹ سے جیت کر آئے ہیں،یہ اپوزیشن لیڈر مجھ سے ہار گیا تھا لاٹری کے ذریعے اسمبلی میں پہنچا ہے۔ جس پر کیپٹن (ر) شفیع خان اپنی نشست سے اٹھ گئے اور کہا سپیکر صاحب ان کی منہ بند کروادیں ورنہ ہم ان کے طرح باتیں کرنا شروع کردیں گے تو ٹھیک نہیں ہوگا اس دوران اپوزیشن ممبر جاوید حسین نے کیپٹن (ر) شفیع خان کو چپ کرانے کی کوشش کی تو پورا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا اور بار بار سپیکر کے چپ رہنے کیلئے کہنے کے باجودہ چپ نہیں رہنے پر سپیکر نے اجلاس کو غیر معینہ مددت تک ملتوی کردیا۔
724









