گلگت(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جماعت عوام کو انتشار کی جانب لے کرجارہی ہے اور تصادم کی سیاست کو متعارف کرارہی ہے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن عوام کے امنگوں کے خلاف کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہاہے انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمن کے آئینی صوبے کے ڈھول پیٹ کرووٹ لیئے ہیں آج کس منہ سے فرسودہ قسم کے پیکیج لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دیگر وزراء عوامی جذات کے ساتھ کھیلنے کا حصہ بننے کے بجائے سچ کا ساتھ دیں اور سچ یہی ہے کہ اس وقت جس سیٹ اپ کی بات ہورہی ہے یہ سیٹ اپ عوام سے اختیارات چھین کر بے سہارا کرنا ہے انہوںنے کہا کہ آج عوام کی اکثریت اس پیکیج کو مسترد کرتی ہے تو زبردستی پیکیج کو مسلط کرنے کی حفیظ الرحمن کوئی غلطی نہیں کرے کیونکہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے عوام میں مزید انتشار پیدا ہوگا اور مزید محرومیوں میں اضافہ ہوگا انہوںنے کہا کہ عوام مزید محرومیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اس لئے حفیظ الرحمن عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی سیاست ترک کر یاور جو عوامی ڈیمانڈ ہے اس کے تحت کام کرے ۔
671









