معاہدے کے تحت شہر میں گوشت فراہم نہ کرنے پر دو ٹھیکیداروں کوجیل بھیج دیاگیاجن ٹھیکیدار وں 15 روز کیلئے جیل بھیج دیاگیاہے ان میں سید محمد علی شاہ اور محمد ایون شامل ہیں شوکت نامی ٹھیکدار پر کم گوشت سپلائی کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا دونوں ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر مجسٹرٹ درجہ اول کی عدالت میں پیش کیا گیا اور مجسٹرٹ کے حکم پر دونوں کو جیل بھیج دیا گیا کافی دنوں سے شہر میں گوشت کی سپلائی نہیں ہورہی تھی جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی افوڈ انسپکٹر حسین آخونزادہ نے کہاہے کہ ٹھیکدار گوشت سپلائی کرنے کے پابند تھے مگر انہوں نے طیشدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور قانون کا مذاق اڑایا جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی شہر میں گوشت کی قلت ہرگز ہونے نہیں دینگے
725









