گلگت (آزان نیوز) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل اشرف صدا نے معروف سماجی شخصیت حاجی اکبر خان استوری کی ناگہانی موت پر ورثاسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حاجی اکبر خان مرحوم گلگت بلتستان کا اثاثہ اور ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ مرحوم کا شمار گلگت بلتستان کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا ان کی وفات سے گلگت بلتستان ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا۔ انکی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ اشرف صدانے کہا کہ غم کے اس موقع پر ہم سوگواران کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطائے فرمائیے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
709









