گلگت (سٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری بابر حیات تارڈ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نافذ کسٹم قانون WeBOCمیں ترمیم کیلئے ایف بی آر کے چیئرمین سے ملاقات مثبت اثرات مرتب ہونگے تاجروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے آج اسلام آباد ایف بی آر کے چیئرمین سے ملاقات کیلئے وقت لیا ہے ا نشاء اللہ تاجروں کو اچھی خبر ملے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے نائب صدر FPCCIاور چیئرمین GBCCIجوہر علی راکی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جوہر علی راکی نے چیف سیکریٹری بابر حیات تارڈ کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے زاتی دلچسپی لیکر ااقدامات کرنے پرچیف سیکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ سابقہ چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے بھی نے بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بہترین کاوشیں شامل تھیں جبکہ اب بابر حیات تارر صاحب بھی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں انکے کوششوں سے انشاء اللہ وی بوک کا مسئلہ جلد حل ہوگا،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر جوہر علی راکی نے کہا کہ ایف بی آر نے وی بوک کے مکمل خاتمے تک پرامن احتجاج جاری ہے مکمل ختم نہیں ہوا جب تک ایف بی آر وی بوک کا خاتمہ نہیں کرتے تب تک پرامن احتجاج جاری رہے گا
749









