677

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ ایک خواب تھا اورلوگ کہہ رہے تھے کہ یہ منصوبہ کبھی تعمیر نہیں ہوگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ ایک خواب تھا اورلوگ کہہ رہے تھے کہ یہ منصوبہ کبھی تعمیر نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی ترجیح اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے اس منصوبے کو شروع کیا گیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کا کردار ہمیشہ سے قابل تحسین رہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے چند لوگ سیاسی بنیادوں پر غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جو ناکام ہوں گے۔ گلگت سکردو روڈ پر بین الاقوامی سطح کے معیاری بڑے پل نصب بھی کئے جاچکے ہیں۔ شروع میں پلوں کے حوالے سے بھی منفی پروپیگنڈے کئے گئے اب لوگ ان پلوں کو استعمال کررہے ہیں اور ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر ایک انقلابی اقدام ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر سے سیاحت کو بھرپور فروغ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ انفرسٹرکچر اور امن وامان کی بہتری کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحت میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔ گلگت چترال چکدرا روڈ جیسے بڑے منصوبے پر جلد کام متوقع ہے۔ پہلی مرتبہ گلگت بلتستان میں بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی جیسے بڑے ادارے ان منصوبوں میں حصہ لے رہے ہیں جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاور اور منرلز پالیسی کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل ہوئے ہیں ان شعبوں میں بھی خاطر خواہ توجہ دی جائے گی جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ منصوبوں کی پائیداری کے حوالے سے بھی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایف ڈبلیو او کی جانب سے گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت سکردو روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ایف ڈبلیو او تقریباً8کلو میٹر ٹنل تعمیرکررہاہے جس سے سکردو روڈ کے فاصلے میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ روڈ کے کام کو معیاری بنانے کے حوالے سے تین جدید میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا ایف ڈبلیو او کی جانب سے قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت نلتر روڈ اور کارڈک ہسپتال جیسے اہم منصوبے این ایل سی تعمیر کررہاہے پہلی مرتبہ بڑے تعمیراتی ادارے گلگت بلتستان کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ صوبے کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں