680

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت گلگت بلتستان کونسل کے فنڈز اور اثاثے گلگت بلتستان حکومت کو منتقل کرنے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوادی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت آئینی اداروں مثلاً سی سی آئی آئین پاکستان کے تحت آرٹیکل153، این ای سی، این ایف سی آئین پاکستان کے آرٹیکل160 اور ارسا میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دینے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو بھجوادی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت گلگت بلتستان کونسل کے فنڈز اور اثاثے گلگت بلتستان حکومت کو منتقل ہونے ہیں اور اسی طرح تمام آئینی اداروں میں بھی گلگت بلتستان حکومت کو نمائندگی ملنی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت حتمی منظوری کیلئے سمریز وزیر اعظم پاکستان کو بھجوادی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 سے قبل وزیر اعظم پاکستان سے سمری منظوری کیلئے حکومت گلگت بلتستان وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے تحت بھجوائی جاتی تھی لیکن گلگت بلتستان آرڈر2018کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان حکومت وزیر اعظم پاکستان سے سمری منظوری کیلئے براہ راست وزیر اعظم پاکستان کو بھیج رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں