682

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مقدس ایثار، قربانی، جدوجہد، انسانی اقدار اور عوامی حقوق کا درس دیتا ہے

اسلامی سال کا پہلا دن محرم الحرام خلفیہ ثانی حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ نے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے صرف کر رکھی تھی۔ حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت و کردار اور ان کے زہد و تقویٰ امت کیلئے مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف اسلامی مملکت فتوحات کی عظیم مثال قائم کی بلکہ اسلامی مملکت کو تاریخ انسانی میں پہلی مرتبہ فلاحی مملکت بنانے کا آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی شہادت اسلام اور انسانیت کی بقاء کیلئے تھی آپؓ کی جدوجہد دین محمدیؐ کی بقاء، انسانیت کی خدمت اور عوامی حقوق کیلئے تھی۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد بلاتفریق مذہب و مسلک پوری انسانیت کیلئے تھی۔ محرم الحرام ہمیں حضرت عمرفاروقؓ،نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی شہادتوں کیساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا اور ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ماہ مقدس کا صحیح مفہوم ہے۔ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ او رخاندان رسولؐ نے اپنے مقدس جانوں کا نذرانہ دے کر اسلام کو بچالیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ محرم الحرام عبادت، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ خلیفہ دوثم حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت امام حسینؓ کے بتائے ہوئے اصولوں اور تعلیمات پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام امن مسلمہ میں اخوت و محبت، اتحاد، انسانیت کی فلاح و بہبود، باہمی رواداری کو تعلیمات نبوی کی روشنی میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں