721

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صحت کے شعبے میں کئے جانے والے خصوصی اقدامات کے تحت موبائل ہسپتالوں کا افتتاح کیا

1۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بیگم وقار النساء گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائیر سکنڈری سکول کشروٹ کے دورے کے موقع پر بلڈنگ کی جاری کام میں سستی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ آفیسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سکول کے جاری کام کو مقررہ مدت میں ہرصورت مکمل کیا جائے مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکول کے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں کی وجہ سے بورڈ کے امتحانات میں تین پوزیشن بیگم وقار النساء گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائیر سکنڈری سکول کشروٹ کے طالبات نے حاصل کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طالبات کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اورکہاکہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات متعارف کرائے گئے تھے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں تعلیمی ماحول میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے والدین پرائیویٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پرعزم ہے منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ عوامی مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبوں میں غیرضروری تاخیرہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ایسے ملازمین اور آفیسران کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی جو منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کا باعث بنیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور محکمہ پلاننگ کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈیلیٹڈ سکولوں کا منصوبے کو ہرصورت 15جولائی تک متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔ واضح ہدایت کے باوجود ڈیلیٹڈ سکولوں کا منصوبہ متعلقہ فورم میں منظوری کیلئے پیش کرنے میں تاخیر ہورہی ہے جس میں مزید کسی قسم کی تاخیر کی رعایت نہیں دی جائے گی جس کی وجہ سے 57سکولوں کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں رکا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم اور دیگرمتعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت گلگت بلتستان نے تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں 10جولائی تک صوبے میں تعمیر کئے جانے والے ماڈل سکولوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ سکولوں میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے سپیشل پے سکیل کے تحت ملازمین کی بھرتیوں کیلئے منصوبے کی منظوری دی جاچکی ہے جس سے مختلف سکولوں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہوگا۔

2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر میں شاہراہوں کی میٹلنگ اور پیج ورک کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ میٹلنگ اور بیج ورک کے جاری کام میں معیار کو یقینی بنایا جائے۔ شاہراہوں کی میٹلنگ کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور معاہدے کے مطابق کام مکمل کرایا جائے۔ غیرمعیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری کام کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ گلگت میں ٹریفک کے نظام اور انفرسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پلان کی منظوری دی جاچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جوٹیال میں جاری روڈ کے میٹلنگ کے کام کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریورویو روڈ پر بھی جاری میٹلنگ کے کام کا معائنہ کیا اور محکمہ تعمیرات کے آفیسران کو معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ تعمیرات کی وجہ سے روڈ میٹلنگ اور بیچ ورک کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے کے موقع پر یادگار محلے میں ناقص نکاسی آب کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

3۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صحت کے شعبے میں کئے جانے والے خصوصی اقدامات کے تحت موبائل ہسپتالوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ موبائل ہسپتالوں کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں تین موبائل ہسپتالوں کی خریداری عمل میں لائی گئی ہے جن کو گلگت، دیامر اور بلتستان کو فراہم کئے جائیں گے۔ موبائل ہسپتال مہینے میں 20دن دور دراز علاقوں میں مریضوں کا معائنہ کریں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے موقع پر بھی موبائل ہسپتال معاون ثابت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بدقسمتی سے ماضی میں اس اہم شعبے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا تھا۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے حکومت کے قیام کے بعد صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی اصلاحات متعارف کرائے گئے ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی پیکیجز دیئے گئے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں 500سے زائد ڈاکٹرز خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین سال قبل

صرف200ڈاکٹرز صوبے میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ 50سالوں سے زیادہ کے وسائل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو فراہم کئے گئے ہیں۔ موبائل ہسپتال جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے۔ مریضوں کے مختلف ٹیسٹ موقع پر ہی کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے شہید سیف الرحمن ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہاہے شہید سیف الرحمن ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ تیار کی

جارہی ہے جس کا ٹینڈر ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ آئندہ دو سالوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کو دو ارب سے زیادہ کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔آئندہ ماہ صوبے کے پہلے کارڈک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت نے بہت کام کیا ہے جس کا گلگت بلتستان کے عوام اور مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں۔ صحت کے شعبے میں انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بہت جلد انڈومنٹ فنڈر کی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں