گلگت(خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز اپرٹی کے اراکین اسمبلی نے صوبائی حکومت کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔اذان سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ وفاق میں نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستا ن میں دندھالی کی پیداوار حکومت کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کرائے جائے جس کا ہم خیر مقدم کریں گے تاکہ سفاف الیکشن کے زریعے گلگت بلتستان کی ایک نئی قیادت سامنے آسکے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف بنیادوں پر انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی کیلن سیونپ کریگی۔موجودہ حکومت نے عوام پر جو ظلم کیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے حفیظ الرحمن اور اس کی کابینہ کے ممبران نوکریوں اور ٹھیکیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں اور من پسند افراد کو نوازنے کے لئے تمام تر قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر وہ کام سرانجام دیتے ہیں جس کی سزا جیل ہے مگر اس کے باجوداحستاب کے اداروں نے انہیں ایسے چھوٹ دیدی ہے کہ جیسے حفیظ حکومت نیب کے ماما چاچے ہیں انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اب گلگت بلتستان اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں نکہ وفاق میں نئی آنے والی حکومت جلد صوبائی اسمبلی کو تحلیل کررہی ہے جس کا ہم بھی ڈیمانڈ کرتے ہیں اگر وفاق میں نئی آنے والی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردیا تو پیپلز پارٹی خیر مقدم کریگی تاکہ دندھالی کی پیداوار حکومت کا بوری بسترہ گول ہوگا اور عوام کو سکھ کا سانس ملے گا انہوں نے کہا کہ تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے ٹھیکوں کی بنڈر بانٹ،لوٹ مار اور تاریخ ساز کرپشن کی ہے جس پراحتساب کے اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر اسمبلی کو تحلیل کرکے شفاف انتخابات کرائے گئے تو پیپلز پارٹی کیلن سنویپ کریگی۔
710









