734

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے مسائل اورجمہوریت پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی:بلاول بھٹو

اسلام آباد—چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اوررکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، یادلانا چاہتاہوں کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ،کسی مخصوص جماعت کے وزیراعظم نہیں، جن کوزندہ لاشیں کہاوہ ان کے بھی وزیر اعظم ہیں، ہم دیکھیں گے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے پورے کرتے ہیں یا نہیں ، امیدہے کہ عمران خان ماضی کی نفرت انگیزسیاست کودفن کردیں گے، آج جوحرکت کی ہے،عوام اس تماشے کوپسند نہیں کرتی،آج سرکاری بینچوںسے بھی احتجاج ہوا ہے،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس کارکن بننے پرخوشی ہے، ہارون بلور،سراج رئیسانی،اکرام اللہ سمیتدیگرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، دوبڑی جماعتوں نے آج جوحرکت کی ہے،عوام اس تماشے کوپسند نہیں کرتی، اس نے قوم کومایوس کیا، احتجاج کسی بھی جماعت کا حق ہوتا ہے،آج سرکاری بینچوںسے بھی احتجاج ہوا ہے،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس کارکن بننے پرخوشی ہے ، پیپلزپارٹی عوام کے مسائل اورجمہوریت پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ملکی معیشت کواصلاحات کی ضرورت ہے۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دوبڑی جماعتوں نے آج جوحرکت کی ہے،عوام اس تماشے کوپسند نہیں کرتی،احتجاج کسی بھی جماعت کا حق ہوتا ہے،آج سرکاری بینچوںسے بھی احتجاج ہوا ہے،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس کارکن بننے پرخوشی ہے،جوتماشا دوبڑی جماعتوں نے کیا اس نے قوم کومایوس کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کہ سپیکرتمام جماعتوں کے ساتھ مل کرہاؤس کوچلائیں گے،یہ ایوان سپریم ہے اور تمام اداروں کی ماں ہے ،ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، انتخابات کے نتائج دینے میں بھی تاخیرکی گئی، انتخابات سے قبل اوربعد میں دھاندلی کی گئی،الیکشن کے دوران ہونیوالے تمام دہشت گرد حملوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ملک بھرمیں پولنگ اسٹیشنزسے پولنگ ایجنٹس کوباہرنکالا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی نے جمہوری عمل کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے کرپشن کا خاتمہ،پانی کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے وہ لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھردیں گے،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں گے، ہارون بلور،سراج رئیسانی ،اکرا م اللہ اوردیگرشہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم خونی الیکشن کے عادی ہوچکے ہیں، الیکشن میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم نہیں کیے گئے، وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتا ہویادلاناچاہتاہوں کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ،کسی مخصوص جماعت کے وزیراعظم نہیں،عمران خان نے جن کوزندہ لاشیں کہاوہ ان کے بھی وزیر اعظم ہیں، ہم دیکھیں گے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے پورے کرتے ہیں یا نہیں ، امیدہے کہ عمران خان ماضی کی نفرت انگیزسیاست کودفن کردیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے مسائل اورجمہوریت پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ملکی معیشت کواصلاحات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں