673

پولیس کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ پولیس وردی اور دیگر سازوسامان لیکر فرار ہونے والے 6ملزمان کو مجموعی طور پر42سال قید بامشقت سزاے

گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت بلتستان کی انسداددہشت گردی عدالت نے ضلع غذر کے پہاڑی علاقے چھشی نالے میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی طرف پولیس کو رسیوں سے باندھ کر اسلحہ پولیس وردی اور دیگر سازوسامان لیکر فرار ہونے والے 6ملزمان کو مجموعی طور پر42سال قید بامشقت سزاے سنادی جبکہ ایک ملزم کو 10سال قید 2لاکھ روپے جرمانے کی سزاسناکر فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع غذر کے بالائی علاقے چھشی نالے میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لیکر فرارہونے والے ملزمان کے متعلق کیس کی سماعت منگل کے روز انسداددہشت گردی عدالت کے جج جسٹس راجہ شہباز نے کی جہاں مذکورہ کیس کے نامزد ملزمان صدام،عبیداللہ،رحیم اللہ،شاہ فیصل،خلیل الرحمن،عبدالحمید،شراف الدین پر جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے اس کیس کے چھ ملزمان کو 42۔42سال قید بامشقت اور صدام نامی ملزم کو 10سال قید دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ 4سمتبر2015کو پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں