720

پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان پولیس ایک مثالی پولیس فورس بن چکی ہے جس نے دہشتگردوں سے مقابلے میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر سرفہ نگار کار ریلی کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلسل کیساتھ دوسری بارشگر سرفہ نگار کار ریلی کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں جن کو فروغ دینے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ گلگت بلتستان دنیا بھر میں انتہائی خوبصورت خطہ ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے تین سالوں سے صوبے میں مختلف سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ایونٹس کا انعقادکیا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر سے اس سال 17لاکھ مقامی سیاح اور ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں جس سے گلگت بلتستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہورہاہے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری کو بتدریج فروغ مل رہاہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے اقدامات کی وجہ سے سرفہ نگار کار ریلی سمیت تمام بڑے فیسٹیولز سپانسرز کے تعاون سے عمل میں لایا جارہاہے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والے فیسٹیولز کیلئے ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں کیا جارہاہے بلکہ سپانسرز کے تعاون سے ان فیسٹیولز کاانعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پرکہا کہ ہم اپنی پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو سرحدوں میں ملک کی دفاع کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور امن وامان کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان پولیس ایک مثالی پولیس فورس بن چکی ہے جس نے دہشتگردوں سے مقابلے میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہواہے۔ بدقسمتی سے دیامر میں چند علم دشمن عناصر نے سکولوں کو نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے قومی سطح پر منفی پروپیگنڈے شروع کئے گئے تھے لیکن سرفہ نگا جیسے بڑے فیسٹیولز نے ثابت کردیا ہے کہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس طرح کے فیسٹیولز کے انعقاد سے منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں سیاحت کو ڈپلومیسی، مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور زر مبادلہ میں اضافہ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں اس شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام کے بعد سیاحت کا شعبہ حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل رہاہے جس کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی سیاح آرہے ہیں۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کیلئے ہم سب کو تمام وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اپناکردار ادا کرنا ہوگا تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے اور دنیا بھر میں اس خطے کا مثبت تشخص کو برقرار رکھا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ آئندہ سال سرفہ نگا فیسٹیول کا انعقاد ایک ہفتے تک کیا جائے گاتاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع زیادہ میسر آسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے

سرفہ نگا کار ریلی کے اختتامی تقریب میں دنیا بھر سے آنے والے ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر میں علماء کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے اسلامی روایات میں رہتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں قیام امن کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔ شگر امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی ضلع رہاہے۔ علمائے کرام کا کردار شگر میں ہمیشہ سے قابل تعریف رہاہے جس پر ہم شگر کے علماء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شگر کی تعمیر و ترقی حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شگر میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے گئے ہیں اور جاری منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کے تحت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں قرضے فراہم کئے جارہے ہیں اور پرائیویٹ سودی کاروبار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسمبلی میں ضروری قانون سازی بھی کی گئی ہے۔علمائے کرام اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پرائیویٹ سودی کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ قانون کے مطابق پرائیویٹ سودی کاروبار میں ملوث لوگوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شگر زرعی اعتبار سے انتہائی موزوں علاقہ ہے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے حکومت گلگت بلتستان مقامی لوگوں کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

3۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورہ شگر کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول نپائی کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے طالب علموں اور اساتذہ سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے طالب علموں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سکول کو جلد فرنیچر کی فراہمی اور اضافی کمروں کے تعمیر کے احکامات دیئے۔

4۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر جامعہ پلان تیار کیاجائے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب متاثرین کے ٹینٹ ویلج کا بھی دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیلاب متاثرین سے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔

5۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر گلاپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گلاپور اور ملحقہ علاقوں کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور دوسرے مرحلے میں سب ڈویژن بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے محسن محمد نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی درکار وسائل فراہم کئے۔ شگر جیسے دور دراز علاقے میں بھی تعمیر و ترقی کیلئے منصوبے دیئے۔ گلگت بلتستان اور خصوصاً بلتستان میں جتنا ترقیاتی کام ہوا ہے اس مثال میں 70سالوں میں نہیں ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شگر کے عوام جفاکش اور محنت کرنیوالے لوگ ہیں۔ ضلع شگر کو زراعت کے حوالے سے ماڈل ضلع بنائیں گے اور جلد شگر میں ویسٹ مینجمنٹ اور ریسکیو1122کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ شگر وزیر پور میں لڑکیوں اور لڑکوں کے سکولوں کو ہائیر سکنڈری کا درجہ دیا جائے گا جس کیلئے محکمہ تعلیم کو درکار ضروری کاغذی کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ گلگت سکردو روڈ اور نئے اضلاع کا قیام تھا جسے ہمارے محسن اور ہمارے قائدمحمد نواز شریف نے مختصر مدت میں عملی جامعہ پہنایا بلتستان یونیورسٹی، سکردو روڈ اور نئے اضلاع کا قیام کا وعدہ پورا کیا۔ تعمیر و ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے۔ اہل بلتستان ثابت کریں گے کہ تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے بلتستان کے عوام اپنے محسن محمد نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں