گلگت(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و نائب صدر پیپلزلائرز فورم گلگت بلتستان
نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ملک کی تقدیر بدل دے گی ،مرد حرآصف علی زرداری کی مدبرانہ سیاست اور بلاول بھٹو کی نوجوان قیادت میں پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کو نئی روشنی کی کرن نظر آرہی ہے ۔انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی ہے گلگت بلتستان کو نوازا ہے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ۔ گلگت بلتستان ے راجگی نظام سے لے کر سیلف گورننس آڈر تک پیپلزپارٹی کی قیادت کی جی بی کے عوام کو تحفہ ہے ۔پاک چین دوستی کا بنیاد شہید ذولفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور جس کے بعد آج پاک چین اقتصادی راہداری کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھ کر بھٹو کے ویژن کو پورا کیا ۔انہوں نے کہا وفاقی میں پیپلزپارٹی کی حکومت آتے ہی گلگت بلتستان میں آئینی حقوق اور جی بی کے عوام کے 70سالوں کے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ صوبائی صدر پیپلزپارٹی امجد ایڈووکیٹ ایک مدبرانہ سیاست دارن ہونے کے ساتھ جی بی کے پائے کے قانون دان ہے جس کی وجہ سے جی بی کے مسائل سے ان کو ادراک ہے ۔
678









