720

چائینز حکام ہمارے بیوی بچوں کی رہائی سے متعلق بات تک نہیں کی

گلگت(چیف رپورٹر) دفتر خارجہ پاکستان نے ابھی تک چائینز حکام ہمارے بیوی بچوں کی رہائی سے متعلق بات تک نہیں کی ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے یہ بات چائینہ تاجر برادری جن کے اہل و عیال چائینہ میں قید ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک ہمارا مسئلہ جوں کا توں ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے بارہا دفعہ اپیل کر چکے ہیں مگر ابھی تک ہماری کوئی بھی شنوائی نہیں ہورہی اگر ہمارے ساتھ یہی سلوک رہا تو ہم زیرو پوائنٹ پاکستان چائینہ بارڈر پر مکمل طور پر دھرنا دینگے اور اس کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی لہذا فوری طور پر ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں