808

چلاس میں آوارہ کتوں کا راج،حملے سےایک بچہ شدید زخمی اور چھے بکریاں ضائع

چلاس:(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر چلاس میں آوارہ کتوں کا راج،حملے سےایک بچہ شدید زخمی اور چھے بکریاں ضائع۔شہر چلاس میں ان دنوں آوارہ کتوں کی راج نیتی اپنے عروج پر ہے۔انتظامیہ کی بے بسی اور خاموشی سے عوام شدید پریشان ہو کر رہ گئے۔محکمہ بلدیہ چلاس کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی جان و مال غیر محفوظ ہو کر رہ گیا ہیں ایک بچہ سمیت چھے بکریوں کو آوارہ کتوں نے اپنے شکار کا نشانہ بنا دیئے۔گزشتہ ماہ سے شہر کے اندر آوارہ کتوں کا راج نیتی اپنے جوبن پر ہے۔شہر کے اندر کوئی ایسی جگہ خالی نہیں جہاں آوارہ کتے موجود نہ ہوں۔محلہ تکیہ،پرانا ہسپتال،بازار ایریا،شاہین کوٹ،ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس،جلیل گاوں،کے کے ایچ و دیگر جگہوں پر آرواہ کتوں کا راج ہے۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو بارہا اطلاع کرنے کے باوجود بھی ٹس سے مس نہیں خرگوش کی نیند سو گئے ہیں۔گزشتہ دنوں آوارہ کتا نےمحلہ تکیہ میں سات سالہ بچہ پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا،جبکہ پرانا اسپتال کے احاطے میں دو بکریاں اور ہسپتال کالونی ہرپن داس میں تین بکریاں اور ایک بکری بازار ایریا میں آوارہ کتوں نے اپنا شکار کا نشانہ بنا کر ضائع کر دیا۔عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کی طرف غفلت برتنے اور لاپرواہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کمشنر دیامر سید عبدالوحید شاہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات و دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ جلد ازجلد کتا مار مہم کا آغاز سے سلسلے کو تیز کر کے شہر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان و مال محفوظ ہوکر رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں