655

چیف سیکر یٹرز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ نے جو مراعات کا نو ٹیفیکیشن کیا ہے

گلگت ——- پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکر یٹری اطلاعات تقی اخونذادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن نے بلتستان میں عدلیہ کے خلاف تقا ریر کر کے عدلیہ اور عوام میں دو ریا ں پیدا کر نے کی کوشش کی ہے اور چیف سیکر یٹرز کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ نے جو مراعات کا نو ٹیفیکیشن کیا ہے اس کو ہم مسترد کر تے ہیں ۔انہو ں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کی کار کردگی صفر ہے اب یہ لوگ چیف سیکر یٹری کے زریعے کرپشن کر نے کے لیئے اس قسم کے اقدا مات اٹھا رہے ہیں اور اپنے دورہ بلتستان میں عدلیہ کے خلاف جو با تیں کی ہیں اس سے عوام اور عدلیہ میں فا صلہ پیدا ہو گا اور اس قسم کی منا فرت والی تقا ریر سے عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جا ئے گا وزیر اعلیٰ کے عدلیہ کے خلاف تقاریر کر نے کی ہم مزمت کر تے ہیں اور یہ ایک سازش ہے جس کے تحت عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمیت اس کی کابینہ کی کا رکردگی صرف یہ ہے کہ وہ ٹھیکو ں کے لیئے دن رات کام کر تے ہیں اور ٹھیکو ں کے لیئے کام کر کے اب سیا ست کو بھی ٹھیکہ داری نظام میں لانا چا ہتے ہیں وزیر اعلیٰ کی سیاست ٹھیکوں تک محدود ہے یہ لوگ سیا ست کے زریعے عوام کی خد مت نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ لوگ ٹھیکیدا ری نظام کو چلا رہے ہیں اور اپنے خاص افراد تک یہ لوگ محدود ہیں اور نو کریاں ہو یا کو ئی اور کام ان کا کام اپنے مخصو ص افراد کو نوازنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس قسم کے نظام کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں