751

ڈاکٹر عطاء اللہ میر ٹ پر عملدراآمد،میعاری تعلیم کے فروغ اور ٹیم ورک کے نقظ نظر کو لے کر چل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ

وزیر اعلیٰ جی بی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ کے کاوشوں و کوششوں کو خرا ج تحسین پیش کیا۔

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات۔وزیر اعلیٰ نے وائس چانسلر کی کاوشوں و کوششوں کو خرا ج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ ہونی والی ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ KIU صوبائی حکومت کے ساتھ مل معیاری تعلیم کے فروغ،تحقیق،سیکنڈری اور ثانوی تعلیم کے میدان میں کام کریگی۔ وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہونی والی ملاقات میں KIUوومن کیمپس اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے لیے مختص زمین کے مسئلہ پر بھی بات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی میرٹ کو یقینی بنانے،ٹیم ورک اور باہمی احترام پر ممبنی نقط نظر کی تعریف کی۔
KIUکے وائس چانسلر کا “انجینئرنگ اکو”پر اپنی تصنیف کتاب صدر سٹی یونیورسٹی پشاور کو پیش
گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے محمد صبور سیٹھی صدر سٹی یونیورسٹی پشاور کو ایچ ای سی سے شائع ہونے والی اپنی تصنیف “انجینئرنگ اکو” کتاب پیش کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی تصنیف کتاب “انجینئرنگ اکو”کے موضوع پر لکھی جانے والی کتاب بی ایس انجینئرنگ کے پروگرام کے نصاب پر محیط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں