وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے ریگولرئزیشن ایکٹ پیش کیا جائے گا۔ ریگولرئزیشن ایکٹ حتمی مرحلے میں ہے۔ 2سال کنٹریکٹ ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کے علاوہ دو سال سے کنٹریکٹ ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کا بھی قانونی پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔ گزشتہ تین سالوں میں پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں میڈیکل کالج میں ایک سیٹ کا اضافہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کا شعبہ انتہائی قابل احترام شعبہ ہے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے جس کو مزید بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے حکومت نے اقدامات کئے جس پر چند لوگوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی منفی سیاست شروع کردی۔ ڈاکٹروں کی جگہ کسی اور کی خدمات حاصل نہیں کی جاسکتی ہے کیوں کہ ڈاکٹروں کا شعبہ انتہائی اہم اورحساس شعبہ ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے ایکٹ آخری مراحل میں ہے2سال سے کم کنٹریکٹ ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بھی قانونی طور پر جائزہ لیاجائے گاڈاکٹروں کو ملازمت کی مستقلی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے میں امن امان قائم ہوا ہے جس کے مثبت ثمرات مرتب ہورہے ہیں چند عناصر اس پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کرسکتے ہیں لیکن ہم سب نے مل کر گلگت بلتستان میں امن کے خلاف ہر سازش کوناکام بنانا ہے۔ تمام شعبوں میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں پہلی مرتبہ گیارہ سو(1100)آسامیاں ایف پی ایس سی سے مشتہر ہوئی اور میرٹ پر بھرتیاں ہورہی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صرف ڈاکٹروں کی مستقلی کیلئے ریگولرئزیشن ایکٹ لایا جائیگا۔میڈیکل کالج، کینسر ہسپتال، امراض قلب کا ہسپتال اور دیگر اہم منصوبے بن رہے ہیں۔ بجٹ میں 74فیصد صحت کیلئے اضافہ کیاگیا ہے صوبے میں پہلی مرتبہ موبائل ہسپتال متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ2020ء تک گلگت بلتستان کے ہر فرد کی ہیلتھ انشورنس یقینی بنانا حکومت کا ہدف ہے۔ گلگت بلتستان کو صحت کے شعبے میں ماڈل صوبہ بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بجٹ میں اضافہ سمیت حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا چاہئے۔
761









