778

ڈاکٹروں کے نسخوں کے مطا بق اددویات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائے۔ڈپٹی سیکریٹری محمد مو سیٰ

گلگت (پ ر)منگل کے رو ز ڈرگ کنٹرول آفس جو ٹیال گلگت میں ایک پرو گرام منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکر یٹری ہیلتھ محمد مو سیٰ،ڈر گ انسپکٹر آف ڈرگز ڈاکٹر عبید خان،ایم ایس سٹی ہسپتال کشروٹ،سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اکرام الد ین اور دیگر آفیسران نے شر کت کی۔پرو گرام میں مختلف میڈیسن کمپنیوں سے جر مانہ کی مد میں لیئے ہوئے لاکھوں ما لیت کے ادو یات جس میں پرسٹامول ٹبلٹ سمیت دیگر اددویاتایم ایس سٹی ہسپتال کشروٹ کے حو الے کردیا۔ڈاکٹر لطیف نے ڈرگ کنٹرو ل، ڈاکٹر عبید خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ڈرگ کنٹرو ل ایڈ منسٹر یشن غیر معیاری ادو یات کے خلاف مثبت کارروائی کرکے اہل علاقے میں اددویات کی تر سیل میں آا سانیا ں پیدا کی ہے۔ڈپٹی سیکریٹری محمد مو سیٰ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ڈرگ کنٹرو ل ایڈ منیسٹر یشن ڈرگ انسانی جانو ں کے ساتھ منسلک ہے غیر معیاری ادو یات کی رو ک تھا م کیلئے اقدامات مز ید تیز کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے نسخوں کے مطا بق اددویات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں