گلگت (پ ر) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے سول سپلائی کی گوداموں جائزہ لیا۔اور موقع پر موجود عملے سے گندم کی سٹاف کے حوالے سے تٖصیلی بریفنگ لی۔ گلگت شہر میں کل چار فلور ملز ہیں۔خومر فلور مل، کشروٹ فلورمل، بسین میں ایک اور ہنزل میں دو فلور مل موجود ہے۔گلگت شہر کے لئے گندم کی پسائی اَن فلور ملز میں ہوتے ہیں اسکے بعد گلگت شہر میں تقسیم ہوتے ہیں۔اس کے بعد ڈی سی گلگت گوداموں کا جائزہ لیا اور موجود گندم کی بوریوں کی کنتی کروائی۔ اس کے بعد ڈی سی گلگت نے اے سی گلگت کو احکامات جاری کیں جوٹیال میں سو سپلائی کے گوداموں میں موجود گندم کی بوریوں کی ایک ایک بوری کرکے مکمل گنتی کرکے رپورٹ پیش کریں۔ڈی سی گلگت نے رمضان المبارک کے بابت مہینے میں کسی بھی شخص یا فرد کو آٹے کی فراہمی سے محروم نہ ہو۔اور تما م ڈیلروں میں آٹا ہر وقت موجود ہونا چاہئے۔
704









