۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کارکنوں کو عزت دینے والی جماعت ہے۔ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے۔ سکردو روڈ مسلم لیگ ن کے قائدمحمد نواز شریف کا بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے بلتستان کے عوام کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ سکردو روڈ تعمیر کیا جائے جس کو مسلم لیگ ن نے عملی جامعہ پہنایا ہے بلتستان کے عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدے ڈھائی سال کے مختصر مدت میں پورے کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دسمبر2019تک سکردو روڈ کی تعمیر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو انتخابات کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی عوام نے مسلم لیگ ن پر تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کی وجہ سے بڑی تعداد میں اعتماد کا اظہار کیا۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے قائد بے بنیاد مقدمے سے جلد بری ہوجائیں گے اور سکردو کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کے ہردل عزیز قائد محمد نواز شریف گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان کے محسن ہے ہم نظریے اور کردار کی وجہ سے محمد نواز کیساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے قائد محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی۔ ترقیاتی بجٹ 5ارب سے بڑھا کر 25ارب کردیانئے پاکستان والے جو گالیاں اور نفرتوں کی سیاست کرتے ہیں ان کو حکومت دی گئی ہے لیکن انہوں نے آج تک گلگت بلتستان کا نام نہیں لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اہل بلتستان ثابت کریں گے کہ بلتستان کے عوام بیوفا نہیں ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو ہی مینڈیٹ دیں گے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سکردو میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا،کرپشن کاخاتمہ کیا، گڈ گورننس متعارف کرایا، تعمیر و ترقی کے میگا منصوبے شروع کئے، امن وامان کو یقینی بنایا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کیا جائے گا۔ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں جن کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ چند عناصر بلتستان کے پرامن ماحول اور تشخص جو مہمان نوازی کی وجہ سے پوری دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے اس مثبت تشخص کو خراب کرنا چاہتے ہیں اہل بلتستان آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشی عناصر کے عزائم ناکام بنائیں اور منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ تمام اداروں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے میرٹ پر بھرتیاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایسے منصوبے جو مکمل ہیں لیکن درکار سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں ان کو جلد فعال کیا جائے گا۔ 2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سرسبز گلگت بلتستان سرسبز پاکستان شجرکاری مہم کے تحت سکردو سٹی پارک میں پودا لگایا شجرکاری مہم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان نے سرسبز گلگت بلتستان منصوبے کے تحت 35لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں سکردو میں سکولوں کے طالب علموں کا شجرکاری مہم میں بڑی تعداد میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ ہم نے اپنے آنے والے نسلوں کیلئے صاف اور سرسبز گلگت بلتستان کو تحفے میں دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ
گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنانے کیلئے پالیسی مرتب کی گئی ہے تمام میگا منصوبوں میں شجرکاری مہم کو حصہ بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ سرسبز، شاداب گلگت بلتستان کے خواب عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے طالب علموں کیلئے 20ہزار روپے نقد انعام دیا۔ 3۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر شگر کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ تعمیرات کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا۔ اربوں روپے کے میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔سرکاری آفیسران عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ 4۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر ہشوپی ایگری کلچر نرسری کا دورہ کیا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی اور خود انحصاری میں زرعی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم نے زرعی شعبے میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان زرعی حوالے سے
انتہائی موزوں علاقہ ہے لیکن بدقسمتی سے اس شعبے پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ زرعی حوالے سے انتہائی موزوں خطہ ہونے کے باوجود ہم زرعی اجناس، گوشت، دودھ، انڈے اور دیگر اشیاء دیگر صوبوں سے برآمد کررہے ہیں جو بدقسمتی ہے۔ ان اجناس کی پیداوار کو یقینی بناکر اربوں روپے کے وسائل کو بچایا جاسکتا ہے۔ گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ زرعی شعبے میں خودکفالت کو منزل حاصل کیاجاسکے۔ گلگت بلتستان حکومت نے پہلی مرتبہ فلوری کلچر کا شعبہ متعارف کرایا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کو یقینی بنایا اور شگر جیسے دور دراز علاقوں کیلئے بھی وسائل فراہم کئے۔ ملک کے عوام کی خدمت کی جس کے بدلے میں بدقسمتی سے آج ہمارے قائد کو سزائیں دی گئیں۔ مسلم لیگ ن نے کبھی مذہب، مسلک، علاقائیت اور نفرت کی سیاست نہیں کی ہے۔ عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر سیاست کی ہے اور عوام نے ہمیشہ ملک میں جب بھی شفاف الیکشن
ہوئے ہیں مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے۔ نئے پاکستان والے گالیاں اور نفرت کی سیاست کرکے اقتدار میں آئے ہیں جب سے اقتدار ملا ہے ہر روز غلطیوں پر غلطیاں کررہے ہیں۔ ایسے لوگ ملک کی خدمت نہیں کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شگر کو زراعت، سیاحت اور ادب کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔
677









