گلگت(خصوصی رپورٹر) کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین اور عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان حکومت کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مستقلی کا مطالبہ کیا ہے۔اتحاد چوک میں جاری دھرنے کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہاکہ اگر گلگت بلتستان حکومت نے کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے انہیں اداروں سے بے دخل کردیا تو گلگت بلتستان جام کریں گے اور ملازمین کے حق میں ایسا تارٰیخی دھرنا دیں گے کہ حکومت کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا،دوسری جانب کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین کو دھرنا سخت سردی میں دوسرے روز بھی اتحاد چوک میں جاری رہا ہے جہاں پر ملازمین اور عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان حکومت کو ملازمین کی مستقلی کے لئے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ مہینوں دھرنے کے دوران مستقل کرنے کاوعدہ کیا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہوا جس کے باعث ملازمین کوایک بارپھر سخت اقدام اٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
670









