گلگت——-اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو مستقل کر نے کے حوالے سے جو کمیٹی بنی تھی اس نے ملازمین کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور اب ملازمین کا احتجاج ان کا حق ہے اور اس میں اپوزیشن مکمل ساتھ دے گی اسمبلی کے فلور اور بازار کے دھرنوں میں بھی اپوزیشن کے اراکین ان ملازمین کا ساتھ دینگے ۔انہوں نے کہاکہ عا رضی ملازمین نے میرے ساتھ ملاقات کی ہے اور میں نے ملازمین کو مکمل یقین دہا نی کرائی ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ملازمین کے ساتھ انتہا ئی ذیادتی کی گئی ہے اقر باء پروری ، رشوت لیکر نو کریوں پر بھر تیاں کی گئی ہیں اور حق داروں کو ان کا حق نہیں دیا گیا ہے اور جو عارضی ملازمین کا احتجاج حق بجانب ہے اس احتجاج میں اپوزیشن اراکین مکمل ساتھ دینگے ۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو مستقل کر نے کے حوالے سے ایک کمیٹی سینئر وزیر اکبر تابان کی سر براہی میں بنی تھی اور اس کمیٹی نے تحریری معاہدہ کیا تھا کہ عا رضی ملازمین کو مستقل کر نے کے حوالے سے فا رمولا بھی طے کیا تھا کہ مختلف محکموں میں جو ملازمتیں آئینگی ان میں عا رضی ملازمین کو ترجیح دی جا ئے گی ۔لیکن عا ضی ملازمین کے پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا اور اپنے من پسند افراد کو ترجیح دی گئی کسی بھی حقدار کو حق نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اکبر تابان نے آج تک کو ئی اس حوالے سے اجلاس طلب نہیں کیا ہے اور زیادہ تر مصروف رہتے ہیں کم سے کم ان عارضی ملازمین کے لیئے وقت نکا لیں تا کہ ملازمین احتجاج کے بعد کام ہو نے کا کو ئی فائدہ نہیں ہے احتجاج سے قبل اس مسئلے کو حل کر نے کے لیئے جو کمیٹی بنی وہ سنجید گی کا مظاہرہ کرے تا کہ ملازمین سمیت حکومت کو بھی مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقر باء پروری ، رشوت خوری سے باہر نکل کر حق داروں کو ان کا حق دلا نے کے لیئے کام کرے اور اس اقر باء پروری اور رشوت کے روایات کو ختم کر دے ورنہ آنے والا دور بہت سخت ثابت ہو گا اور اس وقت ان کرپٹ لوگوں کو چھپنے کے لیئے جگہ میسرنہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین کی حر کتوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میںرو ز بروز اضا فہ ہو رہا ہے اور بیوروکرسی کے سامنے یہ لوگ مذاق بنے ہو ئے ہیں ان کے کام صرف اپنے مراعات اور مفادات تک ہے جس کے بدولت آئے روز گلگت بلتستان میں مسائل جنم لے رہے ہیں اور ان مسائل کی بناء پر عوامی حلقوں میں سخت بے چینی اور ما یوسی پھیلی ہو ئی اور اس ما یوسی کے خطر ناک اثرات ثابت ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور جو کمیٹی عارضی ملازمین کو مستقل کر نے کے حوالے سے بنی تھی وہ فوری طور پر عارضی ملازمین کو مستقل کر نے کے لیئے اقدا مات اٹھا ئیں ۔
723









