گلگت(چیف رپورٹر) حکومت نے عارضی ملازمین کو فوری طورپر دھرنا ختم کرکے ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیئے عارضی ملازمین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل مختلف سیاسی جماعتوں کی شرکت حکومت سے فوری طور پر مطالبات ماننے کا مطالبہ گلگت بلتستان بھر کے تمام کنٹیجنٹ ملازمین مستقلی کے لیئے اتحاد چوک گلگت میں پانچ دنوں سے دھرنا جاری ان ملازمین نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کیا۔ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کرکے اپنے معاہدے سے مکر گئی ہے معاہدے کے تحت حکومت نے تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنا ہے جب تک حکومت ہمیں مستقل نہیں کرتی ہے ہم دھرنے سے نییں ہٹ جاینگے۔حکومت کو اب ہماری لاشوں پر سے اٹھنا ہوگا یا تو پھر ہمیں مستقل کرنا ہوگا اب کوئی رعایت حکومت کو نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گلگت سکردو دیامر استور ہنزہ سمیت دیگر علاقوں کے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ایک مرتبہ پھر اتحاد چوک گلگت میں مستقل ہونے کے لیئے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں کنٹیجنٹ ملازمین کے دھرنے میں تحریک انصاف اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی ان پارٹیوں کے زمہ داران نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے انہوں نے کہا ہم عارضی ملازمین کے ساتھ ہے کسی بھی قسم کا ظلم ان کے ساتھ کیا گیا تو برداشت نہیں کرینگے۔
686









