یاسین گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال مقپون ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانزیب کی ایک اہم ملاقات گورنرہاوس میں ہوئی ۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے اہم سیاسی علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔گورنر سے ملاقات کے بعد ممبراسمبلی راجہ جہانذیب نے مڈییا سے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان کے بے گھرافراد کے لیے وزیراعظم پاکستان سے 2ہزار گھربنانے کا پیکچ لیکر آیا ہے ۔22اکتوبردن گیارہ بجے وزیراعظم ہاوسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کے ساتھ ملاقات میں یہ طے ہوا ہے کہ گلگت بلتستان میں نیب کو فعال کرکے تمام کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی اور بے رحمانہ احتساب کیا جائے گا ۔ گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر بحال کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہوا ہے ۔کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے اقدمات کرے ۔ملاقات میں راجہ جہانذیب نے ن لیگ غذر کی سیاسی قیات کے جانب سے سیاسی انتقام کے طور پر معطل ہونے والے گوپس تھانہ کے ایس ایچ او میزہ حسین کو فوری طور پر ان کو موجودہ سٹیشن میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا جس پر گورنر گلگت بلتستان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر پولیس کے اعلی حکام سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت جاری کی۔ راجہ جہانذیب کی دعوت پر گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدرمملکت کے دورہ گلگت کے فورا بعد یاسین کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا اور دورہ یاسین کے کے موقع پر یاسین میںسیاحت کے فرغ کے لے خصوصی اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
723









