668

گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی منصوبوں پر ڈاکہ ڈالاگیا تو سیاسی اور آئینی حدود میں رہ کر بھرپوراحتجاج کرینگے

گلگت(مہتاب الرحمن) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی منصوبوں پر ڈاکہ ڈالاگیا تو سیاسی اور آئینی حدود میں رہ کر بھرپوراحتجاج کرینگے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جیسے عمران خان عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں ایسے ہم بھی عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں ہم وزیراعظم عمران خان سے کچھ اضافی نہیں مانتے ہیں جو منصوبے مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے دئیے ہیں انہیں متاثر نہ کئے جائیں،وزیراعظم سے منگل کے روز ملاقات طے تھی جسے منسوخ کی گئی جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صاف پانی کے منصوبوں تعلیم،صحت،اور انفراسٹیکچر کے بڑے منصوبوں سے فنڈزکی کٹوتی سے گلگت بلتستان میں تعمیروترقی کا عمل شدید متاثر ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جووعدے عوام سے کئے تھے ان پر عمل بھی کریں وزیراعظم عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پارٹی صدر شہباز شریف کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں