گلگت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسائل کو ایوانوں تک بہتر انداز میں پہنچا کر بھرپور طریقے سے آواز اٹھائوں گا ۔ گلگت میں بلاول بھٹو زرداری نے ضلعی تنظیموں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کو جمہوری اور معاشی حقوق دلانے کے حوالے سے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھاے گی۔ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کا مضبوط رشتہ ہے جب بھی پیپلز پارٹی وفاق میں برسر اقتدار آئی ہے گلگت بلتستان کے لئے آئینی اور انتظامی اصلاحات کیں ہیں خاص کر سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو انتظامی صوبہ بنایا۔ انہوں نے سرینہ میں استور، سکردو، شگر،گانچھے اور کھرمنگ کی ضلعی تنظیموں سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کو اب موقع ملا تو یہاں کے نوجوانوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذید بہتر اقدامات اٹھاینگے۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جاونگا اور یہاں کے مسائل کو ایوان تک بہتر انداز میں پہنچا کر بھرپور طریقے سے آواز اٹھاونگا۔گلگت بلتستان کا خطہ بہت ہی خوبصوت ہے اور یہ خطہ پاکستان کے لئے جغرافیائی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ گلگت بلتستان کے اکثر لوگ سندھ میں رہائش پذیر ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے سمیت تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے زیر تعلیم طلبہ کے کوٹے میں اضافے کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کو ہدایات دونگا اور وہ جلد اس پر عملدرآمد کراینگے۔ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ کے نام سے ایک ادارہ قیام عمل میں لایا جس سے لاکھوں غریب مستفید ہو رہے ہیں اور اس مالیاتی ادارے سے گلگت بلتستان کے غریب لوگ بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس بعد ایک جماعت نے اپنی مدت پوری کی اور دوسری جماعت حکومت کر رہی ہے دونوں عوام کو ریلیف دینے یا اس طرح کے مواقعے پیدا کرنے کے بجاے گالم گلوچ کی سیاست کر رہے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری جماعت ہے جس کے کارکن پاکستان کے چپے چپے میں موجود ہیں ہمارا مقصد ملک میں جمہوری اقدار کے ذریعے ادارے چلانا اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے کام کرنا ہے تاکہ جمہوریت مضبوط ہونے سے ادارے مضبوط ہوں اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید نیر بخاری، قمر زماں کائرہ اور مصطفیٰ نواز کھوکر سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔
716









