661

گلگت بلتستان کے میڈیکل کے طلبا کے بڑے مسئلے کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔حافظ حفیظ الرحمن

اسلام آبد (چیف رپورٹر) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے میڈیکل کے طلبا کے بڑے مسئلے کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے میڈیکل کے طلبا و طالبات کے لئے پریشانی لاحق ہوئی تھی کہ پنجاب اور کے پی کے میں ایک ہی دن ٹیسٹ رکھے گئے تھے جس وجہ سے طلبا طالبات اگر کے پی کے کی سیٹوں پر ٹیسٹ دیتے تو پنجاب سے محروم ہوتے تھے اور پنجاب میں ٹیسٹ میں شامل ھوتے تو کے پی کے میں ٹسٹ میں شامل نہیں ہو سکتے تھے جس وجہ سے گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کا مطالبہ تھا کہ اس کا حل نکالا جائے اس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہیلتھ اینڈ سائسزز یو نیورسٹی کے ڈین جاوید اکرم سے فون کر کے گلگت بلتستان کے طلبا کی پریشانی سے آگاہ کیا تو ڈین نے فوری طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کے طلبا کے اس مسئلہ کا حل نکالا جائے گا ۔جس کے تحت امسال گلگت بلتستان کے جو طلبا کے پی کے میں ٹیسٹ میں شامل ہوں گے وہی پرچے اور وہی ٹیسٹ پنجاب کی سیٹوں میں شامل ہوں گےجبکہ پنجاب میں شامل طلبا کے پرچے کے پی۔کے میں شامل۔نہیں ہو سکیں گے ۔جبکہ ڈین نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو یقین دہانی کراد دی کہ آئندہ کے لئے میڈیکل کے طلبا کے لئے گلگت بلتستان میں ٹیسٹ سنٹر قائم۔کیا جائے عنقریب یونیورسٹی کی ٹیم گلگت آ کر سنٹر کے لئے زمین اور دیگر لوازمات پورے کرے گی۔۔۔وزیر اعلی کی۔کوششوں سے گلگت بلتستان کے طلبا کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں