700

گلگت شہر میں سٹریٹ کرائم کے بے تحاثا واقعات،ملزمان کی عدم گرفتاری شہر کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی بین الاضلاعی تبدیلی ضروی قرار

گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت شہر میں سٹریٹ کرائم کے بے تحاثا واقعات،ملزمان کی عدم گرفتاری شہر کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی بین الاضلاعی تبدیلی ضروی قرار،آئی جی پولیس نے سٹیک ہولڈرز سے مشاروت کے بعد پولیس حکام سے سفارشات طلب کرلی۔پولیس زرائع کے مطابق گلگت شہر میں آئے روز چوری کے ورادات ہونے کے ساتھ تھانوں کی کارکردگی صفر ہونے پر آئی جی پولیس نے مقامی سٹیک ہولڈرز سے بہتری کے مشاورت،تمام مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز کی بین الاضلاعی تبادلے ضروری قراردیدی گئی،آئی جی پولیس نے پولیس افسران سے سفارشات طلب کرلی ہے آئندہ چند روز میں گلگت شہر کے پانچ تھانوں بسین تھانہ،سٹی تھانہ،کینٹ تھانہ،جوٹیال تھانہ،اور دنیورتھانہ کے ایس ایچ اوز کی بین الاضلاعی تبدیلی کا امکان ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی نے مقامی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور پولیس میں مذید اصلاحات کو ناگزیر قراردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں