گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت شہر کے ہسپتالوں میں یرقان کے ٹیسٹ کرنے والے آلات انتہائی غیر تسلی بخش قرار ماہرین نے ہسپتالوں میں موجود آلات کو انسانی زندگی کے لئے خطرہ قراردیدیا ہے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے گلگت شہر کے بڑے ہسپتالوں میں خون ٹیسٹ کرنے کے لئے جدید سکینگ مشینیں نہ ہونے سے پرانے آلات کے زیعے ہیپا ٹائٹس کے نمونے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جن کے نتائج کی تصدیق کے لئے گلگت میں جرمن حکومت کے تعاون سے قائم بلڈبنگ میں مومود جدید سکینگ مشین میں دوبارہ سے ٹیسٹ کرنے پر ہسپتالوں کی رپورٹ کے برعکس نتائج ملنے پر ماہرین نے گلگت شہرکے ہسپتالوں میں موجود خون ٹیسٹ کے دکیانوس مشینوں کو غیر تسلی بخش قراردیکر انسانی زندگی کے لئے خطرہ قراردیدیا ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر ماہرین نے یہ رپوٹ حکام کو پیش نہیں کی ہے البتہ ہستپالوں سے لئے جانے والے خون کے عطیات جن کی ٹیسٹ ہسپتالوں میں کرکے شفاف خون کے نام پر بلڈ بنک کو فراہم خون کو بلڈ سینٹر میں جدیدمشین کے زریعے سکینگ کرنے پر ہسپتالوں سے دئے گئے رپورٹ کے برعکس نتائج ملنے پر ماہرین نے ہسپتالوں میں خون ٹیسٹ کے نظام کو انہتائی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
736









