گلگت ۔ نامعلوم افراد نے گوچ بالا کے رابطہ پل کو آگ لگا دیا ۔
گلگت کے مضافاتی گاوں گوچ بالا کا واحد رابطہ پل کو جلا کر رابطہ کے ذرائع کو منقطع کیا ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل اس تاریخی پل کو نامعلوم افراد نے جلایا ۔ آگ لگانے والا پل جگلوٹ گورو کے سامنے گوچ نالے پر بنی ہوئی تھی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق 1956 میں اس پل کو نگر اور ھنزہ کو گلگت کیساتھ لنک کرنے کیلئے جیپ سڑک کیلئے تعمیر کیا گیا تھا ۔ یہ پل بہترین انجنیئرنگ کے تحت تعمیر کیا گیا تھا ۔ جس سے مقامی لوگ اب بھی سفر کرتے تھے اور اس واحد گزرگاہ سے ہوکر گوچ کے مقامی لوگ اپنے باغات تک پہنچتے تھے اور وہاں سے پھل لیکر آتے تھے اور مویشی چرائی کیلئے وہاں تک لے جاتے تھے ۔ اس تاریخی راستہ جس کو اولڈ سلک روٹ بھی کہا جاتا ہے اس روٹ کے اس پل کو آگ لگانے کی رپورٹ بھی تاحال درج ہونے کی اطلاع نہیں ۔
776









