گلگت گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اور چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کی ملاقات کے بعد برف پگھل گئی اور چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات کیلئے ایک اہم سرکاری عہدیدار نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پل کا کردار ادا کیا۔ ہفتہ کے روز گورنر راجہ جلال مقپون نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کو ملاقات کا ٹائم دیدیا جس کے بعد پل کا کردار ادا کرنے والا سرکاری آفیسر بھی گورنر ہاوس چیف سکریٹری کے ہمراہ گیا۔ گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق گورنر گلگت بلتستان کیساتھ چیف سکریٹری کی ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی۔ زرائع کے مطابق ملاقات میں چیف سکریٹری نے اپنے دورہ چین کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے بارے میں بھی وضاحت کی جبکہ گورنر نے بھی ملاقات میں باہمی روابط اور ورکنگ ریلشن کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاکہ گلگت بلتستان میں کرپشن سے پاک معاشرہ تشکیل پائے۔ گورنر نے ملاقات میں چیف سکریٹری کو بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ تو حکمران اور نہ ہی کوئی سرکاری آفیسر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کرے بلکہ ریاست اور ریاستی اراروں کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو اپنی زمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ واضع رہے کہ ملاقات میں حالیہ دونوں میں پیدا ہونے والے معاملات پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی چونکہ اختلافی معاملات پل کا کام کرنے والے سرکاری آفیسر نے پہلے ہی دور کرنے کیلئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات گورنر گلگت بلتستان اور چیف سکریٹری کیساتھ پہلے ہی طے کرلیے تھے۔ جس میں گورنر ہاوس کیساتھ انتظامیہ کا ورکنگ ریلیشن کو موثر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ واضع رہے کہ چیف سکریٹری کی گورنر راجہ جلال مقپون کیساتھ ملاقات میں صرف پل کا کردار ادا کرنے والا سرکاری آفیسر ہی موجود تھا۔
717









