839

ہمارا اذلی دشمن بھارت پہلے سے زیادہ متحرک ہے جو وطن عزیز کو غیرمستحکم کرنے والے عناصر کو سپورٹ کررہاہے۔ ہم سب مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان


۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محرم الحرام خصوصاً عاشورہ محرم میں فول پروف سیکورٹی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے پر افواج پاکستان، انٹیلی جنس ادارے، پولیس فورس، جی بی سکاؤٹس، انتظامیہ، ریسکیو1122، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں امن وامان اور بھائی چارگی کے ماحول کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام، منتخب نمائندے، سول سوسائٹی کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتہائی پرامن اور بھائی چارگی میں محرم الحرام اور عاشورہ محرم کے جلوس اختتام پذیر ہوئے جو دیگر صوبوں کیلئے بھی مثال ہے۔


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے عاشورہ کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جلوس کی سیکورٹی کی نگرانی کی جارہی تھی۔

2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے گلگت بلتستان کے سپوت ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے ان سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک و قوم کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہمارا اذلی دشمن بھارت پہلے سے زیادہ متحرک ہے جو وطن عزیز کو غیرمستحکم کرنے والے عناصر کو سپورٹ کررہاہے۔

ہم سب مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ چند بچے کچے دہشتگرد ہیں جن کا خاتمہ کریں گے اور دہشتگردی کیخلاف اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ قوم کے ان عظیم شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں