736

یوم عاشور کے موقع پر گلگت بلتستان کے حساس اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

گلگت(خصوصی رپورٹر) یوم عاشور کے موقع پر گلگت بلتستان کے حساس اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ،سرکاری زرائع کے مطابق یوم عاشور کے دن صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک گلگت بلتستان کے حساس اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان سے ملنے والی معلومات کے مطابق گلگت بلتستان میں یوم عاشور کے دن سکیورٹی وجوہات کی بناء پر گلگت بلتستان کے نواضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کے لئے وفاق کو سفارش کردی جائیگی،اس ضمن میں گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی قابل ذکر ہے یوم عاشور کے موقع پر شاہراہ قرام بھی دوروز کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور یوم عاشور کے دن گلگت بلتستان کے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کردئے گئے ہیں دوسری جانب پہاڑی راستوں پر پولیس کے قائم چیک پوسٹوں پر بھی سکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں