گلگت (پ۔ر) میڈیا سیل پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاروق میر کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی مثال ہے۔وزیر اعلی حفیظ الرحمٰن خود آئینی کمیٹی کی سفارشات کے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔فاروق میر کنویں کا مینڈک بننے کے بجائے پہلے گلگت بلتستان کی تاریخ کا مطالعہ کریں پھر پیپلز پارٹی پر تنقید کریں۔تاریخ گواہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق کے حوالے سے شعور و آگہی فراہم کی۔اور پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں گلگت بلتستان کو بتدریج پہلے سے بہتر آئینی اور انتظامی اختیارات دئے ہیں۔اگر آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے بیدار ہوئے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے۔آج اگر گلگت بلتستان کو پاکستان اور دنیا بھر میں شناخت ملی ہے تو یہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔آرڈر 2009 کی بدولت سرتاج عزیز کمیٹی ک راہ ہموار ہوئی۔ورنہ پاکستان میں نوے کی دہائی میں دو بار اقتدار ملنے کے باوجود نواز لیگ نے نہ صرف گلگت بلتستان کو کوئی اختیارات دئے بلکہ الٹا محرومیاں دیں۔
668









