610

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر گلگت بلتستان کے عوام ہورہے ہیں۔ ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2600تک کی حد کو چھو چکی ہے سردیوں کی آمد ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران سے ہونے والی ملاقات میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر گلگت بلتستان کے عوام ہورہے ہیں۔ ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2600تک کی حد کو چھو چکی ہے سردیوں کی آمد ہے۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی سیلنڈرز عوام کی قوت خرید سے نکل گئے ہیں جس سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا گلگت بلتستان کیلئے ایل پی جی سیلنڈرز میں خصوصی سبسڈی دی جائے یا مہنگائی پر فوری طو رپر قابو پایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے روز نئے تجربے کررہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انتخابات سے قبل عوام سبز باغ دیکھائے گئے تھے اب نیا پاکستان بنانے والوں کی نااہلی عوام کے سامنے آرہی ہے ڈالر 98روپے سے بڑھ کر129روپے تک پہنچ چکا ہے کھانے پینے کے اشیاء غریب کی پہنچ سے نکل چکے ہیں۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا کرنے میں ناکامی کے بعد انتقامی کارروائیاں شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کے مسائل اور انتخابات سے قبل نیا پاکستان بنانے والوں کے جھوٹے اعلانات توجہ ہٹے۔ نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہئے کہ انتقامی کارروائیوں کی بجائے انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے اور اعلانات کو پورا کریں۔ روز نئے تجربات اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے اس بات کا خدشہ ہے کہ ملک معاشی اور سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو لہٰذا نیا پاکستان بنانے والوں کو چاہئے کہ اپنی نااہلی کا اعتراف کرے اور انتخابات سے قبل جھوٹے وعدے کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا تھا ڈالر 98کا تھا اور اشیاء خوردنوش کی قیمت عام عوام کی پہنچ میں تھی ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا تھا۔ بین الاقوامی ادارے اور دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کے پاکستان کا رخ کررہے تھے لیکن موجودہ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کی وجہ سے عوام کاجینا بھی مشکل ہوا ہے۔ ہر روز عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جارہاہے۔ آئی ایم ایف اور ایشین بینک سے قرضے لینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ قرض لینے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آج آئی ایم ایف اور ایشین بینک کے سامنے ہاتھ پھیلارہے ہیں۔ نیا پاکستان بنانے والوں کی ترجیح اپنے وعدوں کو پورا کرنا نہیں بلکہ ہر روز نئے تجربات اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں