647

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے متوقع ہے

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 80 پیسے تک اضافے متوقع ہے۔ اوگرا قیمتوں میں اضافے کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 86 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 25 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ اور مٹی کا تیل 5 روپے 61 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں