965

پاکستان کے سارے کریمنل لوگوں سے زرداری کے رابطے ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ،چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے، آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، آصف زرداری نے اگر میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا، جس کسی کا نام احتساب لسٹ میں ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے، عمران خان اگر قانون اور آئین کے تحت ان لوگوں کو اپنی جگہ نہ پہنچاتا تو لوگوں کو گلہ رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،نواز شریف نے میرے ورکروں کو پتہ ہی نہیں چلا دھوکے سے بلا کر استعمال کیا۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کے کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ہے،2ارب روپے ہم نے بزنس ٹرین والوں سے لینے ہیں، ریلوے 28سال بعد دوبارہ زندہ ہوئی ہے، چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سارے پاکستان کے کریمینل لوگوں سے آصف زرداری کے رابطے ہیں، جب وہ جیل میں تھا اس نے بڑے پلین سے پورے پاکستان کے کریمنلوں سے رابطے میں رہتا تھا، کوئی پی ٹی آئی والا بھی احتساب کی زد میں آتا ہے تو ضرور کاروائی ہو نی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔فیصل واوڈا نے کہا مودی کے سب سے بڑے یار نواز شریف ہیں، دودھ کی رکھوالی بلے کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے، ہماری فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے والے بھی نواز شریف ہی تھے، میں کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں لینے والا، میں کوئی بھی کام جلد بازی میں نہیں کروں گا، بلہ بھی کوئی عام نہیں چور بلہ ہے،شیخ صاحب پرانے کھلاڑی ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں، بہت سارے سٹیک ہولڈرز ہیں انہیں بریفنگ دوں گا، گورنر راج کی نہ کوئی بات ہوئی ہ اور نہ سمجھی جا رہی ہے، فارورڈ بلاک سندھ میں آرہا ہے، کچھ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ہم فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہ رہے، علی رضا عابدی کے معاملے میں ڈائریکٹ الطاف حسین ملوث ہے،بانی ایم کیو ایم کا پرانا طریقہ ہے لوگوں کو مار کر دوسروں پرڈال دیتے ہیں، علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کھود کر نکالیں گے،ہم میں سے کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہو،14سال سزا دی جائے،الطاف حسین ایک کریمینل ہے اور اس کریمینل کے انڈے بچے ہوئے ہیں،علی رضا عابدی کے والد کو انصاف فراہم کریں گے، بہت جلد آپ کو قاتلوں کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف ہمیشہ سے کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہوں گا، چاہے لوگ چھت سے لگ جائیں، وفاق کی جانب سے مدد کی جا رہی ہے،اب دہشت گردی کا ایسا واقعہ ہوا تو اب ایسے غنڈوں کی لاشیں چوک پر دیکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں