900

پاکستان آرمی تما م پراجیکٹس میں گلگت بلتستان گورنمنٹ اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے،میجر جنرل احسان محمود

گلگت فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ آج یہا ں آنا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے عزت کی بات ہے میں ایک ایسے ادارے میں آیا ہوں جو قوم کے معما ر تیا ر کررہے ہیں جو سوسائٹی کے معما ر تیار کر رہے ہیں جو سی پیک کے معما ر تیا ر کر رہے ہیں اور نو جوان نسل کو ایک راستہ دکھا رہے ہیں ۔بدھ کے روز اے ٹی آئی این کی جانب سے منعقد کر دہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ آج ساٹھ لو گ اس ادارے سے فا رغ ہو رہے ہیں توآپ لوگو ں کا ایک ایک کا کام ہے کہ اپنی طرح کے ساٹھ بندوں کو ٹرین کر کے چلے جائیں یہ آپ کا قوم پا کستانی قوم کو گلگت بلتستان والوں کا احسان ہوگا اور ایک کنٹری بیوشن ہوگی ۔میں این ایل سی کو مبارک با د پیش کرتا ہوں میں گلگت بلتستان گورنمنٹ کومبارک با د پیش کرتا ہوں جنہوں نے محنت کی اور ان کی محنت رنگ لائی اور آج پہلی پا سنگ آوٹ ہو رہی ہے ۔جہا ں تک تعلیم کا تعلق ہے گلگت بلتستان گو رنمنٹ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے این ایل سی اپنا کردار اداکر رہی ہے پاکستان آرمی ان تما م پراجیکٹس میں گلگت بلتستان گورنمنٹ اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔1947سے لے کر آج تک گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار رہا ہے اور ہم انشاء اللہ بھرپور کردار آگے بھی جا ری رکھیں گے۔پا کستان آرمی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور بلخصوص نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر اور تعلیمی منصوبوں پر بھرپور کردار جا ری رکھے گی اورنئے نئے منصوبے گلگت بلتستان میں لائے جا ئیں گے۔پاکستان آرمی سے متعلقہ انسٹی ٹیوشن میں گلگت بلتستان میں تعلیم وتعلم کے لیئے پہلے بھی ہمارے ان اداروں سے تعلیم یا فتہ بچے بچیاں پورے پاکستان میں جوب مارکیٹ میں اور پوری دنیا میں اپنا کردار اد کرنا شروع ہو گیا ہے اورہمیں یقین ہے کہ بہت جلد پورے پاکستان میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز اور ہر سطح کے قائدین انشاء اللہ وہ وقت بہت جلد آئے گا۔پاکستان آرمی گلگت بلتستان کے حوالے سے ہر سطح کے ہر طرح ایشوز کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی اور انشاء اللہ بہت جلد بڑی خوشخبریا ں بھی ملیںگی۔ہم اے ٹی آئی این کو سپورٹ کر رہے ہیں اورکرتے رہیں گے اور جلد گلگت بلتستان انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا قیام بھی کرینگے۔گلگت بلتستان میں تعلیم اور سائنس کی تر ویخ کے لئے پاکستان آرمی کی تمام سہولیات استعمال کئے جا ئیں گے ۔میڈیکل کالج کی قیا م کے لیئے قراقرم انٹر نیشنل یو نیو رسٹی میں میری با ت چیت ہوئی تھی اور ہم کوشش کر رہے ہیں اگلے سال سے شروع ہو جائے اور ساتھ ہی ہم گلگت بلتستان میں کسی بھی ایریا میں کالج آف نر سنگ بنانے جا رہے ہیں اللہ نے کہا ہے اقراء اقراء پر عمل کرتے جائے اور راستے اپنے آپ کھل جائیں گے۔مثبت سوچیئے مثبت عمل کی جیئے ۔ہمارے پاس اس چھوٹی سی زندگی میں منفی سوچ کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔مشترکات تلاش کریں تفرقات سے اپنے آپ کو دور رکھیں ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اے ٹی آئی این کے ڈائریکٹر افتخار نے کہا کہ این ایل سی کی جانب سے 2003کو یہ کام شروع کردہ ہے اور اب آہستہ آہستہ اس کو بڑھا یا جا رہا ہے چار ادارے پہلے سے چل رہے ہیں اب یہ پانچواں ادارہ ہے جو فنکشنل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی لوگوں سے تعاون سٹیک ہولڈررز سے تعاون اور اعتماد کے ساتھ کام کیا جا ئے گا اور کوالٹی ٹریننگ دی جا ئے گی میری مقامی لوگوں اور بچوں سے گذارش ہے کہ وہ اس ٹیکنکل ٹریننگ پر آماداہ ہو جا ئیں اور ہنر کے زریعے عزت کے ساتھ روٹی کمائے جس پر ہمیں خوشی ہو گی ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اے ٹی آئی این کے پرنسپل کر نل (ن) راشد نے کہا کہ این ایل سی اور حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ معاہدہ ہو کر مئی 2017کو عملی سطح پر اس ٹیکنیکل انسٹیوٹ کا با قائدہ آغاذ کیا گیا تاکہ اس سے نوجوان نسل فائدہ اٹھا ئیں اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کر سکیں ، اس ادارے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے طلباء ہیں جو ٹریننگ لے رہے ہیں طلبا کو تعلیمی سہولیات طعام و قیام مفت دیا جارہا ہے اور وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018سے باقئدہ اس ادارے میں کلاسز کا آغاز ہوا جس میں 85طلبا تر بیت حاصل کر رہے ہیں اور آن جاب ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے ۔تقریب کے آخر میں اے ٹی آئی این سے فارغ ہو نے والے طلبا کو فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان نے اسناد بھی تقسیم کئے اور 60طلبا کو پاسنگ آئوٹ کی اسناد تقسیم کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں