679

میٹرو بس کرپشن میں نیب کی کارروائی، 6 افسران گرفتار

ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن کے حوالے سے نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 افسران کو گرفتار کر لیاہے۔

نیب ترجمان کے مطابق نیب کی آٹھ رکنی ٹیم نے ایم ڈی اے آفس پر چھاپہ مارا اور ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، ایکسئین رانا ، وسیم اور سب انجینئر منظور کو ایم ڈی اے دفتر سے گرفتار کرلیا تاہم منعم سعید سمیت 3 افراد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب ٹیم نے ملزمان سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر دستاویزات بھی قبضہ میں لے لیں اور مزید کارروائی شروع کر دی ہیں ۔

واضح رہے کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے باعث نیب تحقیقات کر رہی ہے اور اب تک 10 سے زائد افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں