696

نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

نیشنل احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے درخواست دائرکی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے، ڈسٹرکٹ افسر ریونیو کو اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کنٹرول لینے کا حکم جاری کیا جائے اور ڈی او آرز جائیدادوں کو تحویل میں لے کر کرایہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں